ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مونسانٹو نے بہار میں 3000 سے زائد ترقی پذیرمکا کسانوں کو تربیت دی

مونسانٹو نے بہار میں 3000 سے زائد ترقی پذیرمکا کسانوں کو تربیت دی

Sat, 04 Aug 2018 02:15:55    S.O. News Service

پٹنہ:3/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)موسم بہار میں اپنے کسان وابستگی مہم، 'مارگ درشک' کے تحت زرعی کمپنی، مونسانٹو انڈیا نے بہار کے مکا پیداواری اضلاع کے3000 سے زائد ترقی پذیر کسانوں کومنتخب کیا ہے۔ ان کسانوں کو کمپنی کھیتی کے موثر طریقوں اور ہائی بریڈ بیجوں کے صحیح انتخاب پر تربیت دے رہی ہے۔ بہار میں مکا کی پیداوار والے اہم ضلع پورنیہ، کٹیہار، ارریہ ، کشن گنج، بھاگلپور، سہرسہ، مدھے پورہ، سپول، کھگڑیہ، بیگوسرائے، مظفر پور، سمستی پور، دربھنگہ، حاجی پور، بیتیا اور موتیہاری ہیں۔مونسانٹو کی مہم، 'مارگ درشک' کے تحت فصل موسم شروع ہونے سے پہلے، کمپنی کے زرعی ماہرین ریاست کے ہر ضلع سے منتخب پروگریسیو کسانوں کو تربیت فراہم کرتے ہیں۔ ایک دوسرے کو تربیت دینے کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے، یہ 'مارگ درشک' جانکاری کا اشتراک کر کے اپنے کسان دوستوں کو اپنے اپنے گاؤں میں کھیتی کی سب سے بہتر طریقہ اپنانے میں مدد کرتے ہیں۔ فی الحال 20 اضلاع کے 2500 گاؤں کے 3000 سے زائد کسان یہ تربیت حاصل کر رہے ہیں۔اپنے ساتھی مکا کسانوں کے بارے میں کٹیہار ضلع میں بھری گاؤں کے منوج کمار مڈال نے کہا، '' بہار میں زیادہ تر کسان ہائی بریڈ بیجوں کا استعمال کرتے ہیں۔حالانکہ جانکاری نہ ہونے کی وجہ سے وہ ہائی بریڈ بیجوں کا پورا فائدہ نہیں اٹھا پاتے۔ '' انہوں نے مزید کہا، '' تربیت کے بعد ہم 'مارگ درشک' کے طور پر اپنے ساتھیوں کے درمیان جائیں گے اور انہیں زمین کے انتخاب، کھیت تیار کرنے، بوائی کے طریقے، کھاد، کھر پتوار کنٹرول، بیماری اور کیڑا مینجمنٹ اور فصل کی کٹائی اور پیداوار بڑھانے وغیرہ کی تربیت دیں گے۔


Share: